منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی ہے جسے اہلخانہ نے ’دیوی کا اوتار‘ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست راجستھان کے علاقے بھرت پور میں 26 انگلیوں کے ساتھ بچی کی پیدائش ہوئی، بچی کے دونوں ہاتھ میں پانچ کی بجائے سات انگلیاں اور دونوں پاؤں میں چھ انگلیاں موجود ہیں۔

شیر خوار بچی کے اہلخانہ کی جانب سے اسے دھولا گڑھ دیوی کا اوتار سمجھا جارہا ہے۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹ کے مطابق بچی کی والدہ 25 سالہ سرجو دیوی ہیں جنہوں نے بچی کو حمل کے آٹھویں مہینے میں جنم دیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے اسے جینیاتی بے ضابطگی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ 26 انگلیاں ہونا معمول کی بات ہے لیکن اس طرح کے کیسز بہت کم دیکھنے میں آتے ہیں۔

بچی کے ماموں کا کہنا ہے کہ میری بہن نے بچی کو جنم دیا ہے جس کی 26 انگلیاں ہیں، ہم بہت خوش ہیں اور یہ دھولا گڑھ دیوی کا اوتار ہے۔

بچی کے والد گوپال بھٹا چاریہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں