پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دبئی، گھر کے کمرے میں آگ بھڑک اُٹھی، 8 ماہ کی بچی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے گھر میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 8 ماہ کی بچی زندگی کی بازی ہار گئی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی کے گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 8 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی، آگ لگنے کے واقعہ دبئی کے علاقے البشرا میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق کمرے میں جب آگ لگی تو معصوم بچی سو رہی تھی جبکہ اہل خانہ دوسرے کمرے میں موجود تھے۔

کمانڈر انچیف دبئی پولیس میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری کے مطابق جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اہل خانہ سے معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

دبئی پولیس کی جانب سے کمانڈر انچیف کو آگ لگنے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا جبکہ کمانڈر انچیف نے واقعے کی واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

دبئی پولیس کے فیس بک پیج سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ لگنے کے سبب کمرہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل اماراتی ریاست راس الخیمہ میں واقع الورود کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو باحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

الورود میں پیش آنے والے آتشزدگی کے سانحے میں ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے 176 کمسن بچوں کو باحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا تھا۔

سول ڈیفنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں اسکول کے عملے یا بچوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ البتہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کےلیے کیس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں