اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ہاتھی کا بچہ انسانوں کے نقشِ قدم پر، حیران کن ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ہاتھی کا ایک بچہ انسانوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی پینے کے لیے جتن کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھی کے بچے کو جب پیاس لگی تو اس نے ہینڈ پمپ (برمے) کے ہینڈل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے نتھنے کا استعمال کیا اور جیسے ہی پانی نکلنے لگا تو اس نے فوری پانی پینا شروع کردیا۔

ہاتھی کے بچے نے اس عمل کو دوبارہ دہرایا اور اس وقت تک پانی پیتا رہا جب تک اس کی پیاس نہیں بجھ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ویڈیو بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے جلدا پارہ کی ہے، ہاتھی کے بچے کی عمر صرف 9 ماہ ہے، اس نے مقامی لوگوں کو دیکھنے کے بعد ان کی نقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے، صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے بھی کیے گئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سیلف سروس بہترین سروس ہے۔‘ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بہت معصوم اور پیاسا لگتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں