منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

کابل سے انخلا: امریکی طیارے میں افغان بچی کی پیدائش، والدین نے انوکھا نام رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

طالبان سے جان بچاکر بھاگنے والی افغانستان سے فرار ہونے والی خاتون نے امریکی فوجی طیارے میں بچی کو جنم دیا تو نومولود بچی کا نام ہی طیارے کے نام پر ’Reach‘ رکھ دیا۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کا قبضہ ہوتے ہی غیر ملکیوں کے ساتھ افغان شہریوں نے بھی ملک سے فرار ہونا شروع کردیا تھا اور اب تک کابل ایئرپورٹ پر لوگوں کا جم غفیر ہے جو ملک سے نکلنا چاہتے ہیں۔

بہتر مستقبل کی خاطر افغانستان سے نکلنے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل تھیں جنہوں نے امریکی فوجی طیارے سی 17 میں بچی کو جنم دیا۔

- Advertisement -

بچی کی پیدائش طیارے ہوئی اسی لیے والدین نے بچی کا نام بھی طیارے کے نام ’Reach 828‘ پر رکھ دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا و دیگر ممالک کی فوج سی 17 طیارے استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے طیارے کا پائلٹ جب ایئرٹریفک کنٹرولر سے بات کرتا ہے تو طیارے کا مختلف نام بتاتا ہے جسے aircraft’s call sign کہا جاتا ہے۔

امریکی فوجی جنرل والٹر نے کہا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں اور دونوں کو جرمنی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں