کراچی : پولیس نے لانڈھی میں کامیاب کرتے ہوئے گھر کا تالا توڑ کر 11 سالہ بچی کو بازیاب کرکے والد کے سپرد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مددگار 15 کے پولیس اہلکاروں نے لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں کارروائی کرکے ایک بچی کو بازیاب کروالیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 سالہ بچی کو گزشتہ روز مبینہ طور پر حیدرآباد سے اغواء کیا گیا تھا۔
پولیس حکام نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ مددگار 15کے اہلکاروں نے ایک گھر کا تالا توڑ کر بچی کو بازیاب کرایا، بچی کے والد نے بیٹی کی موجودگی کی اطلاع مددگار15پر دی تھی۔
پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران مذکورہ مکان میں کوئی شخص موجود نہیں تھا، بچی کو بازیاب کرکے والد کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
بچی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ حیدرآباد کے مقامی تھانے میں درج ہے، بچی اپنی مرضی سے آئی یا اسے اغواء کیا گیا اس کی تحقیقات کررہے ہیں، بچی کو حیدرآباد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔