تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

امریکی ملک میں سرعام ماں سے بچہ چھیننے کی ویڈیو وائرل

گوئٹے مالا سٹی : نامعلوم ملزمان سرعام راہ چلتی خاتون سے کمسن بیٹا چھین کر فرار ہوگئے تاہم ایک روز بعد بچے کو ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچے کے اغوا کا خوفناک واقعہ وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون سڑک کنارے اپنے بیٹے کو گود میں لیے جارہی تھی کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور  خاتون سے بچہ چھیننے لگے۔

25 سیکنڈ کی ویڈیو میں ماں کو اپنے بچے کو بچاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ایک آوارہ کتا بھی بچے کو بچانے کی خاطر ملزمان کے پیچھے آتا ہے لیکن دونوں کی کوشش ناکام رہتی ہے اور موٹرسائیکل سوار بچے کو لیکر فرار ہوجاتے ہیں۔

خاتون نے پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا جس کے بعد پولیس نے بچے اور ملزمان کی تلاش شروع کی جبکہ اغواکاروں کے مطالبے کےلیے فون کا انتظار بھی کیا تاہم ایک روز بعد ہی ملزمان بچے کو ایک بند ریلوے اسٹیشن پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بچے کے ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے متاثرہ بچہ اہل خانہ کو واپس لوٹا دیا ہے اور بچہ بلکل ٹھیک ہے تاہم اغوا کے باعث ذرا خوفزدہ ہے۔

Comments

- Advertisement -