تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

خلائی مخلوق یا الوّ کے بچے؟ ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

خلائی مخلوق یا ایلین کا تذکرہ قصوں کہانیوں اور فلموں تک محدود ہے البتہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والے دو بچوں کو صارفین نے خلائی مخلوق قرار دے دیا۔

کوئی کتنا ہی بہادر انسان کیوں نہ ہو اُسے جب اپنے ارد گرد عام طور پر نظر نہ آنے والی چیز دکھائی دے تو اُسے کچھ وقت کے لیے خوف ضرور آتا ہے۔ ایلین کا خدوخال ہمارے ذہنوں میں فلموں اور ڈراموں کی وجہ سے نقش ہے یہی وجہ ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کو صارفین نے خلائی مخلوق قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل الو کے بچوں کی ہے، جسے ڈینل ہالینڈ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اب اُن لوگوں کے نقطہ نظر کی تائید کرتا ہوں جن کا ماننا تھا کہ الو کے بچے خلائی مخلق کی طرح نظر آتے ہیں‘۔

الوّ ایک ایسا پرندہ ہے جسے دیکھ کر بیشتر لوگ مختلف  وجوہات کی بنا پر خوف میں مبتلا ہوجاتے ہیں اسی وجہ سے صارفین نے ویڈیو دیکھ کر انہیں خلائی مخلوق کے بچے ہی قرار دیا۔

Comments