میکسیکو سٹی : ڈاکٹروں کی جانب سےمردہ قرار دیا گیا بچہ چھ گھنٹے سردخانے میں رہنے کے بعد اچانک زندہ ہوگیا۔
آپ نے اکثر محاورہ سُنا ہوگا کہ ’جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے‘ مگر اس محاور پر لوگوں کا یقین اُس وقت مزید پختہ ہوگیا جبکہ میکسیکو میں مردہ قرار دیا گیا بچہ زندہ ہوگیا۔
جی ہاں میکسیکو کے شہر پیوبلا کے اسپتال میں وقت سے قبل جنم لینے والے بچے کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیکر مردہ خانے منتقل کردیا تھا جہاں اسے چھ گھنٹے تک مردہ خانے کے فریج میں رکھا گیا۔
بچے کو سردخانے سے نکال کر جب تدفین کےلیے والدین کے حوالے کیا گیا تو بچہ اچانک رو پڑا، جس دیکھنے والے دنگ رہ گئے اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
والدین نے بچے کو دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا اور اسپتال کے چیف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بچے کو مردہ قرار دنے والے ڈاکٹروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔