تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شیرخوار بچی کے بستر سے اترنے کے جتن، دلچسپ ویڈیو وائرل

کمسن بچوں کی شرارتیں اکثر چہروں پر مسکراہٹ لانے کا سبب بن جاتی ہیں اور ایسی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بچے ہماری سوچ سے زیادہ شرارتی ہوتے ہیں، ویڈیو میں ایک بچی کو دیکھا جاسکتا ہے جس کی عمر صرف چند ماہ ہے لیکن وہ خود بیڈ سے نیچے اترنے کے لیے ایک حیرت انگیز طریقہ اختیار کررہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارتی افسر روپن شرما نے چند روز قبل شیئر کی جسے اب تک ہزاروں صازفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی بستر سے کچھ تکیے اور کمبل گھسیٹ کر فرش پر پھینکتی ہے تاکہ محفوظ طریقے سے لینڈنگ کی جاسکے۔

بچی نے بیڈ سے نیچے نرم تکیوں کا ایک پہاڑ بنایا اور پھر مڑ کر ان پر قدم رکھ دیا اور اسے بیڈ سے نیچے اترتے دیکھا جاسکتا تھا۔

ویڈیو کو کیپشن دیا گیا کہ ’کوشش کرنے والوں کی ہار نہیں ہوتی۔

سوشل میڈیا صارفین کی بچی کی ویڈیو سراہتے ہوئے کہہ رہے ہیں یہ بہت ہی عقلمند بچی ہیں، صارفین بچی کے لیے پیار والی ایموجیز بھی بنارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -