بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سی پیک توانائی منصوبے کا اہم سنگ میل عبور ، بجلی صارفین کے لیے بڑی خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سی پیک کے منصوبے کے تحت سکھی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی بیک فیڈنگ کی کامیابی سے تکمیل مکمل ہو گئی، جس سے م از کم 10 لاکھ گھرانوں کو سستی بجلی مل سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق سی پیک کے منصوبے سکھی کناری میں اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکھی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کی بیک فیڈنگ کی کامیابی سے تکمیل ہوگئی۔

سکھی کناری کی بیک فیڈر میں ٹرانسمیشن لائن کی ٹیسٹنگ کی گئی ، جس میں 500کےوی کی ٹرانسمیشن لائن ہائی وولٹیج آلات کامیابی سے آپریشنل رہے۔

ہائیڈرو پاور اسٹیشن اپنے کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی او ڈی) کے قریب ہے اور ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد اس سے سالانہ 3.2ارب کلوواٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے، جس سے کم از کم 10 لاکھ گھرانوں کو سستی بجلی مل سکے گی۔


ہائیڈرو پاور اسٹیشن اپنے کمرشل آپریشن کی تاریخ (سی او ڈی) کے قریب ہے اور ایک بار آپریشنل ہونے کے بعد اس سے سالانہ اوسطاً 3.212 بلین کلو واٹ بجلی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے صوبہ خیبر پختونخوا کے مانسہرہ میں دریائے کنہار پر واقع ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت ایک اہم منصوبہ ہے، انرجی چائنا کی طرف سے سب سے اہم ہائیڈرو پاور سٹیشن کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اس منصوبے کا مقصد طلب اور رسد کے عدم توازن کو دور کرنا اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں