ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

ناسا کا خلائی مشن زمین پر کب اور کیسے اترا؟

اشتہار

حیرت انگیز

خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کا اسپیس ایکس کریو 8 مشن کامیابی کے ساتھ گزشتہ رات ساڑھے 3بجے فلوریڈا کے ساحل کے قریب لینڈ کرگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خلائی مشن میں 4 خلاباز شامل تھے جن کے نام میتھیو ڈومینک، مائیکل بیراٹ، جینیٹ ایپس، اور روسی خلاباز الیگزینڈر گریبینکن ہیں۔

خلائی مشن کی زمین پر واپسی کے بعد آٹھ ماہ کی سائنسی مہم اور انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر ایجنسی کی آٹھویں تجارتی کریو روٹیشن مشن کا اختتام ہوا۔

- Advertisement -

خلائی مشن

ان خلابازوں نے 3 مارچ کو فلوریڈا میں ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے اسپیس ایکس فالکن 9 راکٹ پر پرواز بھری تھی اور انہوں نے خلا میں 232 دن گزارے۔

ناسا اور اسپیس ایکس کی ریکوری ٹیموں نے انسانی صحت، میٹریل سائنس اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں 200 سے زیادہ تجربات کیے۔

ان تجربات کا مقصد مستقبل میں خلائی مشنز کے لیے علم و آگہی کو بڑھانا اور زمین پر انسانیت کو فائدہ پہنچانا ہے۔

کریو اب ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر ہیوسٹن کا رخ کرے گی جبکہ ڈریگن اسپیس کرافٹ مستقبل کی پروازوں کے لئے معائنہ اور مرمت کے لیے فلوریڈا میں کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن پر اسپیس ایکس میں واپس جائے گا۔

اسپیس ایکس

مشن کے دوران کریو ممبران نے تقریباً 10 کروڑ میل سفر کیا اور زمین کے گرد 3,760 چکر مکمل کیے، انہوں نے انسانوں کی زندگی کو فائدہ پہنچانے کے لیے نئی سائنسی تحقیق کی۔

خلابازوں نے خاص طور پر دماغی آرگنائڈز اور پودوں کی نشوونما پر مائیکرو گریویٹی کے اثرات کا مطالعہ کیا، جس سے اس بات کی بہتر تفہیم میں مدد ملی کہ جاندار خلائی حالات کے مطابق کیسے ڈھلتے ہیں۔

واضح رہے کہ کریو8 کی واپسی ناسا کی اسپیس ایکس کریو-9 کی 29 ستمبر کو بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن پر آمد کے بعد ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں