تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

کمر کا درد کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات اور علاج

آج کے جدید اور پر آسائش دور میں ہم نے خود کے ساتھ ساتھ اپنی مصروفیات کو بھی بدل دیا ہے، وہ بے شمار کام جنہیں کرنے کیلئے لمبا وقت درکار ہوتا تھا اسے چند گھنٹوں میں ہی مکمل کرلیا جاتا ہے۔

ایسے میں جسمانی ورزش جو پہلے باآسانی ہوجایا کرتی تھی اب مصروفیت کے باعث اسے پورا کرنے کیلئے وقت ہی نہیں ہوتا یعنی جتنی آسانی میسر ہوئی ہم اتنے ہی سست ہوگئے۔

ان ہی عارضی وجوہات کی بنا پر ہمیں یا ہمارے اکثر دوستوں کو کمر کے درد کی شکایت رہتی ہے، جس سے نجات کیلئے مختلف درد کش ادویات کا استعمال عام ہے۔

آج کل زیادہ تر کام موبائل ایپس یا کمپیوٹر پر کرنا ضروری ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے بڑی عمر کے افراد بلکہ نوجوان نسل بھی اس مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔

کمر کا درد بعض اوقات اتنا شدید ہوتا ہے کہ یہ اعصابی نظام کو بھی نقصان دیتا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق پوری دنیا میں 85فیصد لوگ اس درد سے دوچارہوتے ہیں، سردرد کے بعد یہ دوسرا بڑا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے لوگ ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں۔

کمر درد کی وجوہات :
کمر کے درد کی بہت سی وجوہات ہوسکتی ہیں آج ہم اس کی وجوہات اور اس کے علاج کے بارے میں آپ کو آگاہ کریں گے۔

کمر کے پٹھوں کا کھنچاؤ: یہ کمر درد کی وجوہات میں سب سے عام وجہ ہے جو کسی بھاری وزن کے غلط طریقے سے اٹھانے یا کمر کو جھٹکا لگنے سے جنم لیتی ہے۔ یہ بہت زیدہ جسمانی مشقت کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے یا ایک جگہ دیر تک بیٹھے رہنا یا غلط انداز سے بیٹھنے سے بھی

Back Pain Causes And Treatment Options

کمر کی ساخت میں کسی خرابی کا ہوجانا :
انسانی جسم میں کمر کی قدرتی ساخت ریڑھ کی ہڈی ایک اہم ستون کا کام کرتی ہے، ریڑھ کی ہڈی دراصل ریڑھ کے مہروں پر مشتمل ہوتی ہے جو ایک دوسرے میں سلسلہ وار پیوست ہوتے ہیں اور ان کے درمیان ایک نرم اسفنج کی طرح کی کُرّی ہڈی ہوتی ہے جسے ڈِسک کہتے ہیں اس ڈسک کی کوئی بھی خرابی، مہروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے کمر کے درد کا سبب بنتی ہے۔

آرتھرائٹس : کمر کے مہروں کے جوڑوں کی خرابی سے جنم لینے والی کمر درد کی وجوہات میں سے ایک ہے۔

اس کے علاوہ ہڈیوں کا بھر بھرا پن، ریڑھ کی ہڈی میں میں کسی پھپھوندی یا بیکٹیریا کا انفیکشن یا ٹی بی ہونا، ریڑھ کی ہڈی میں میں کینسری یا غیر کینسری گلٹی کا بننا اور گردوں میں انفیکشن یا پتھری بھی اس کی بڑی وجوہات میں سے ہے۔

کمر کے درد کا علاج :
بہت سے لوگوں کو کمر درد کی درستی کے لیے کسی لمبے چوڑے علاج کی ضرورت نہیں ہوتی، بغیر نسخے کے دستیاب درد دور کرنے کی دوائیں ہی اسے ٹھیک کر دیتی ہیں۔

بہت شدید درد کی صورتوں میں ذرا سخت علاج کی ضرورت پیش آسکتی ہے جو لازمی طور پر کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے اور نگرانی میں ہی ہو نا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -