تازہ ترین

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالی

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

یو اے ای کا اسکولوں سے متعلق اہم اعلان

ابوظبی: کروبا وبا پر قابو پانے کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسکول پروٹوکولز میں کیا تبدیلیاں کیں؟

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے تعلیمی سال دو ہزار بائیس کے لئے معمول کے مطابق دوبارہ اسکولنگ کا آغاز کردیا ہے اور کرونا پابندیوں سے متعلق بھی واضح اصول لاگو کردئیے ان میں سے چیدہ چیدہ درج ذیل ہیں۔

پی سی آر ٹیسٹنگ: اسکول جانے والے طالب علم کو اسکول میں داخلے سے 96 گھنٹے کے اندر لئے گئے پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ درکار ہوگا جبکہ طلبا کے لئے معمول کی جانچ ختم کردی گئی ہے۔

سماجی دوری: دبئی ایجوکیشن ریگولیٹر کے مطابق تعلیمی اداروں یا بسوں میں سماجی دوری لازمی نہیں، اس سلسلے میں کسی بھی فیصلے کو نافذ کرنا ہر سہولت پر منحصر ہے۔

درجہ حرارت کی جانچ پڑتال: حکام کے مطابق کرونا کی تشخیص کے لئے درجہ حرارت چیک کرنا اب لازمی نہیں ہے، تاہم زیادہ درجہ حرارت یا بخار کا سامنا کرنے والے طلبا اسکول سے دور رہنے اور بوقت ضرورت وہ کووڈ ٹیسٹ کرائیں۔

ویکسی نیشن: تمام طلبا کلاسز میں شرکت کرسکتے ہیں، قطع نظر ان میں ویکسین کی حیثیت کیا ہے؟

چہرے پر ماسک: بند جگہوں ماسک کی لازمی پابندی جبکہ کھلے مقامات اسے اختیاری قرار دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -