ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کوروناوائرس کا شکار ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نام ور بھارتی اداکار کی کرورنا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
عامر خان آئسولیشن کے دوران احتیاطی تدابیر اپنا رہے ہیں اور ان کی حالت بھی ٹھیک ہے۔
اداکار نے حالیہ دنوں جن لوگوں سے ملاقاتیں کی، اہل خانہ سے ملے یا دیگر سے رابطہ رہا ان تمام افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔
عامر خان کے ترجمان نے اداکار کی صحت یابی کے لیے دعاؤں اور نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا۔