جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بجلی صارفین کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی، وفاقی کابینہ نے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی صارفین سے 76 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی منظوری دے دی، اضافے کا اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں آئندہ 4 ماہ میں کی جائیں گی، یہ رقم پاور ہولڈنگ کمپنی کے قرض کی سود کی مد میں وصول کی جائے گی۔

صارفین سے اضافی سرچارج کے ذریعے رواں سال مارچ تا جون وصولیاں ہوں گی، بجلی صارفین پر 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگے گا، جس سے اضافی وصولیوں کے لیے فی یونٹ سرچارج 3 روپے 82 پیسے ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایک روپے فی یونٹ کا اضافی سرچارج لگانے کی بھی منظوری دی ہے، یہ اضافی سرچارج آئندہ مالی سال 2023-24 کے لیے لاگو ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ وصولیاں 300 سے کم یونٹ والے بجلی صارفین سے نہیں کی جائیں گی، کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی اضافی سرچارج کا اطلاق ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں