کویتی حکومت نے شرائط پر پورا نہ اترنے والے غیرملکیوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کویت کے محکمہ ٹریفک نے غیرملکیوں کے لائسنس کی تجدید معطل کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر شرائط پر پورا اترے تو ان کے لائسنس ختم کردئیے جائیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ٹریفک نے غیرملکیوں کیلئے نئی شرائط کا اعلان کرنے تک لائسنس کی جدید کرنے والے پورٹل بند کردیا ہے جس کے باعث غیرملکی نہ ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں نہ ہی لائسنس کے حوالے سے دیگر کوئی کام ہوسکتا ہے۔
- Advertisement -
محکمہ ٹریفک نے اہلکاروں کو خبردار کردیا ہے کہ سڑک پر کوئی بھی غیرملکی بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلائے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے۔