تازہ ترین

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر!

سرکاری ملازمین کے لیے بُری خبر ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ان کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے افسران کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افسر اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام انتخابات تک کسی بھی تعلیمی ادارے کے سرکاری ملازم کو چھٹی کی اجازت نہ ہوگی۔ فیڈرل ایجوکیشن کے ملازمین موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران بھی تعلیمی اداروں میں حاضر رہیں گے، تاہم میٹرنٹی اور میڈیکل لیوز سے متعلق استثنیٰ حاصل ہوگا۔

یاد رہے کہ ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں جس کا گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ڈی آر اوز اور آر اوز کی ٹریننگ دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج، اخراج، تبدیلی اور درستی پر پابندی لگا دی ہے اس کے ساتھ ہی افسران و ملازمین اور آر اوز کی چھٹیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -