تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

تارکین وطن کیلئے بری خبر! عمان نے 24 ممالک پر سفری پابندی لگادی

عمانی حکومت نے مملکت میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے پاکستان، برطانیہ اور سنگاپور سمیت 24 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان میں کرونا وائرس کی مہلک وبا ہزاروں افراد کو لقمہ اجل بناچکی ہے،عمانی حکام بہترین حکمت عملی کے ذریعے پہلی لہر کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہے مگر دوسری لہر نے عمان میں ہزاروں افراد کو اپنی لپیٹ میں لیا۔

عمان کی کرونا ٹاسک فورس نے وائرس پر قابو پانے کےلیے ایک مرتبہ پھر 24 ممالک پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں پاکستان، بھارت اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔

عمان نے ان ممالک پر پابندی عائد کی ہے جہاں کرونا وائرس کی نئی اور مہلک ترین اقسام زیادہ پھیل رہی ہے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، گھانا، تیونس، برطانیہ، لبنان، برونائی، انڈونیشیا، ایتھوپیا، ارجنٹائن، ایران، برازیل، سوڈان، عراق، فلپائن، سنگاپور، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، کولمبیا، نائجیریا، لیبیا، گیانا اور سیرا لیون شامل ہیں۔

کرونا ٹاسک فورس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہر ایک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 24 ممالک سے سلطنت میں آمد کو اگلے نوٹس تک معطل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمان کی چالیس فیصد آبادی غیر ملکیوں پر مشتمل ہے، جن میں زیادہ تر پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں جن پر عمان نے سفری پابندیاں لگای دی ہیں۔

Comments

- Advertisement -