جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عوام کیلیے برُی خبر، بجلی مہنگی کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

بجلی صارفین کے لیے بُری خبر ہے کہ ملک بھر میں بجلی مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی 1روپے 15 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی صارفین کوجنوری تامارچ 2024 اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ بجلی صارفین پر 22 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا۔

- Advertisement -

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

علاوہ ازیں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی پی پی اے) نے نومبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافےکی درخواست دے دی جس پر نیپرا 27 دسمبر کو سماعت کرےگا۔

اضافےکی منظوری سےبجلی صارفین پر40 ارب کابوجھ پڑے گا۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ نومبر میں 7 ارب 22 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی اور بجلی کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 44 پیسے رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں