مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) میں بڑی تنخواہ لینے والے افسران کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بڑی تنخواہوں والے افسران کی پرفارمنس پر مایوس کا اظہار کیا ہے۔
انکوائری رپورٹ میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ لینے والے 4 سال میں 10 لاکھ تک کیسے پہنچ گئے، جبکہ بڑے افسران ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ سے 25 لاکھ تک وصول کرتے ہیں۔
- Advertisement -
پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی اگلی بیٹھک میں فیصلوں کی منظوری لے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی آنے کے بعد کئی افسران کو عہدے سے فارغ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پی سی بی کی ایچ آر بھی اپنا عہدہ چھوڑ کر جاچکی ہے۔