بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

مسافروں کے لیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریلوے مسافروں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کوئٹہ سے خصوصی عید ٹرین روانہ نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت سے خصوصی عید ٹرین نہ چلنے کے باعث مسافروں کی بڑی تعداد جعفر ایکسپریس میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ کوچز کی کمی کے باعث خصوصی عید ٹرین نہیں چل سکی۔

دوسری جانب عیدقرباں کے موقع پر اندرون ملک ٹرینوں کی روانگی میں 4 سے 8 گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے۔

آبائی علاقے جانے والے مسافر کئی گھنٹوں سے اسٹیشنز پر ٹرینوں کی آمد کے منتظر ہیں لیکن اب تک متعدد ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچ سکی ہیں۔

عید کے موقع پر مسافر بڑی مشکل میں پھنس گئے

کراچی سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس صبح 2گھنٹے تاخیر سے 8بجے روانہ ہوگی۔

اسی طرح پشاور جانے والی خیبر میل کی روانگی میں 6گھنٹے کی تاخیر ہے۔ گزشتہ روز کراچی ایکسپریس اور ملت ایکسپریس بھی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ بہاؤالدین ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس اور دیگرٹر ینیں بھی تاخیر سے روانہ ہوئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں