اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

مسافروں کے لیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وفاقی دارالحکومت سے شہرقائد جانے والی ایئر سیال کی پرواز میں فنی خرابی پیش آئی جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ذرایع کے مطابق اسلام آباد سے کراچی کے لیے ایئر سیال کی پرواز چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے مسافر رل گئے، فنی خرابی ٹھیک کرنے کی غرض سے مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان نئی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ انجینئرز طیارے کے ٹائر کی تبدیلی کاکام کررہے ہیں۔

ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ پرواز 3 بجے کے قریب کراچی کے لیے روانہ ہوگی، لاؤنج میں مسافروں کاخیال رکھا جا رہا ہے، انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

طیارے کی فنی خرابی اور پرواز میں تاخیر کے باعث مسافر پریشانی کا شکار پائے گئے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں