تازہ ترین

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

پاکستان کا دوست ملک سے سستی ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے آذربائیجان سے سستی ایل این جی...

ڈاکٹر یاسمین راشد جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی...

مسافروں کے لیے بری خبر، بیرون ملک جانا مشکل ہوگیا

کراچی: غیر ملکی ایئرلائنوں نے شہرقائد اور لاہور کے بعد اب اسلام آباد سے بھی بیرون ممالک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا۔

ذرایع کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے متحدہ امارات، امریک اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے کرایوں میں تین سو فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ امریکا کا 1 لاکھ کا یکطرفہ کرایہ اضافہ کے ساتھ اب 4 لاکھ روپے کا ہوگیا۔

برطانیہ کا ٹکٹ تین لاکھ میں ملنے لگا جبکہ پہلے ایک لاکھ کا ٹکٹ ملتا تھا۔ دبئی کا ریٹرن ٹکٹ 40 سے 60 ہزار روپے ملنے والا اب 1 لاکھ 40 ہزار کا کردیا گیا۔ کرایہ بڑھنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مسافروں نے شکوہ کیا کہ پروازیں کم ہونے سے کرایہ زیادہ دینا پڑھ رہا ہے ہمارا کیا قصور ہے ہم مہنگے داموں ٹکٹ لے رہے ہیں۔ ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ 50 فیصد پروازوں کا آپریشن معطل ہونے سے ائیر لائنز نے کرایہ بڑھا رکھے ہیں، سفری اجازت ملنے سے رش زیادہ ہے اس لیے ٹکٹ مہنگے ہیں۔

ٹریول ایجنٹ کا مؤقف ہے کہ پروازیں بڑھانے سے مسافروں کا رش کم ہوگا تو ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔

پاکستان سے جدہ اور دیگر شہروں کیلئے پروازیں، ٹکٹوں سے متعلق اہم خبر

دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تاحال پروازوں میں اضافہ کا پلان حتمی نہیں کیا۔ سی اے اے نے کرونا وائرس کے پیش نظر 50 فیصد پروازوں کو چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ تاحال پروازوں کی تعداد میں اضافہ کا امکان نہیں، بڑے جہازوں میں کرونا وائرس ایس او ہیز کے تحت 80 فیصد مسافر سفر کر سکیں گے، درمیانے جہازوں میں 90 فیصد مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں