ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ، پروازیں تاخیر کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں خراب موسم کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہے ، ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی درستگی کے بعد فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارش کےباعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا اور طیاروں کو لینڈنگ،ٹیک آف میں مشکلات کا سامنا ہے ، اندرون اوربیرون ممالک جانے والی پروازیں 2 سے4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی درستگی کے بعد فلائٹ آپریشن مکمل بحال ہوگا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر کے ایئرپورٹس کے لئے الرٹ جاری کر دیا ہے ، جس میںپی آئی اےسمیت نجی اورغیرملکی ایئرلائنز کوبھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں ، جس میں کہا ہے کہ ایئر لائنز اپنے طیارے محفوظ پارکنگ میں کھڑے کریں۔

خیال رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے ، نارتھ کراچی،سرجانی ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد ، صدر،کلفٹن،منگھوپیر،شاہ فیصل کالونی ، ائیرپورٹ،ملیر ،ماڈل کالونی اور اطراف میں بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہر میں مون سون تھنڈر سیل ایکٹیو ہیں ، جس کے باعث وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں