بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

موسم کی خرابی، مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا، مذکورہ طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی سوار تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی آنے والا طیارہ دوران پرواز خراب موسم کی زد میں آگیا، جس کے باعث طیارے میں موجود مسافروں مینں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ایئر لائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے تیار تھی اس دوران تیز ہواؤں اور خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی اور لینڈنگ میں دشواری پیش آئی تاہم کپتان نے حاضر دماغی سے کام لے کر طیارہ بحفاظت اتار لیا۔

طیارے میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور سابق وزیر بھی سوار تھے، ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا تھا۔

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ طیارے میں سوار مجھ سمیت تمام مسافر محفوظ رہے، مسافروں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا، پائلٹ کا کہنا تھا کہ اللہ نے سب کو نئی زندگی دی ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں