تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

’بددعا‘ ابیر مر گئی ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ کا ایک سین سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ ابیر (امر خان) مر گئی ہے۔

ڈرامہ سیریل بددعا میں منیب بٹ (جنید)، امر خان (ابیر) کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، ڈرامے میں دونوں کی پسند کی شادی ہوتی ہے لیکن جنید اپنی منگیتر کے ساتھ بے وفائی اور ابیر اپنی دوست کو دھوکا دے کر جنید سے شادی کرتی ہے۔

اب دونوں کی شادی شدہ زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ آرہے ہیں، ابیر تو جنید کو دل سے چاہتی ہے لیکن جنید نے اپنی روش نہیں بدلی اور ابیر سے شادی کرنے کے باوجود وہ دوسری لڑکیوں کے ساتھ چکر چلا رہا ہے اور یہی بات ان دونوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ بن رہی ہے۔

ادھر ابیر اپنے شوہر کے لیے گھر والوں سے لڑ رہی ہے کہ وہ جنید کو اپنا داماد تسلیم کریں چاہے اسے بیٹی نہ سمجھیں لیکن جنید کو وہ عزت دیں جو دامادوں کو دی جاتی ہے۔

لیکن ابیر کے والد مدثر (محمود اسلم) اس بات سے انکاری ہے کہ ان دونوں کو اب گھر میں کوئی عزت دی جائے گی۔

ابیر کے والد مدثر کا ایک سین سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی اہلیہ سے کہہ رہے ہیں کہ ’میری ایک بات یاد رکھنا ہماری صرف ایک ہی بیٹی تھی اور وہ فلک ہے، ابیر مر گئی ہے وہ مر گئی ہے ہو ہمارے لیے۔

بددعا میں اب کیا ہونے جارہا ہے کیا جنید ابیر سے محبت کرنے لگے گا، یا ابیر کے گھر والے دونوں کو دل سے تسلیم کرلیں گے؟ یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل بددعا ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں