تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’شادی سے پہلے ایک ڈیل کرنی ہوگی‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بددعا‘ کی گزشتہ روز 28ویں قسط نشر کی گئی جس کا ایک سین مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل بددعا میں منیب بٹ (جنید)، امر خان (ابیر) اور مریم انصاری (عینی) کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، جنید ابیر کو طلاق دینے بعد عینی سے شادی کرنے جارہے ہیں۔

عینی جنید سے شادی کے لیے تیار ہوجاتی ہیں لیکن ان کے بھائی شادی میں رکاوٹ بن جاتے ہیں اور جنید سے ڈیل کرنے کا کہہ دیتے ہیں۔

جنید سے عینی کے بھائی کہتے ہیں کہ ’میں اپنی بہن سے بہت پیار کرتا ہوں، والدین کے بعد میں نے آج تک اس کی کوئی خواہش رد نہیں کی لیکن میرے خاندان میں بڑے موجود ہیں انہیں جواب دینا ہوگا کہ خاندان میں رشتہ ہونے کے باوجود باہر کیوں کیا۔‘

’وہ جنید سے کہتے ہیں کہ رہی بات تمہاری طلاق کی وہ تو ہم چھپا لیں گے لیکن یہ زیادہ دیر تک چھپ نہیں سکے گا کسی بھی وقت بات سامنے آہی جائے گی۔‘

’عینی کے بھائی مزید کہتے ہیں کہ اگر میں سب کچھ بتا کر رشتہ کردوں تو مجھے تمہاری طرف سے اپنی بہن کے لیے سیکیورٹی چاہیے ہوگی۔‘

’یہ سن کو جنید کہتے ہیں کہ میں آپ کی بات سمجھ سکتا ہوں جو بھی سیکیورٹی چاہیے میں دینے کے لیے تیار ہوں۔‘

’اس پر عینی کے بھائی کہتے ہیں کہ تمہاری کمپنی میں جتنے بھی شیئرز تمہارے نام پر ہیں وہ سب عینی کے نام کرنے ہوں گے، یہ سن کر جنید حیران رہ جاتے ہیں پھر وہ کہتے ہیں کہ دیکھو تمہیں منظور نہیں ہے تو، ابھی وہ کہہ ہی رہے ہوتے ہیں کہ جنید شیئرز عینی کے نام پر کرنے پر تیار ہوجاتے ہیں۔‘

عینی کے بھائی کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے تم بڑوں کو رشتے کے لیے بھیج دو اور یاد رکھنا نکاح سے دو دن پہلے شیئرز عینی کے نام کرنے ہوں گے۔‘

جنید راضی ہونے کے بعد جانے لگتے ہیں تو عینی کہتی ہیں کہ ’تم نے دانا چُگ لیا جنید۔‘

کیا جنید کو عینی دھوکا دے رہی ہے، کیا وہ جنید کو چھوڑ کر اس کی جائیداد پر قابض ہوجائے گی، یہ سب جاننے کے لیے ڈرامہ سیریل بددعا کی 29ویں قسط پیر کی رات 8 بجے دیکھنا نہ بھولیں۔

Comments

- Advertisement -