پیر, جون 17, 2024
اشتہار

بادشاہ نے ہنی سنگھ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

دہرادون: بھارتی گلوکار اور ریپر ادتیا پراتیک سنگھ سیسوڈیا عرف ’بادشاہ‘ نے ہردیش سنگھ بالمعروف ’ہنی سنگھ‘ سے جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریپر بادشاہ نے ریاست اُترکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران سرِعام ہنی سنگھ کے ساتھ 15 سال سے جاری جھگڑا ختم کرنے کا اعلان کیا۔

بادشاہ نے کنسرٹ میں اپنی لائیو پرفارمنس کے دوران مختصر وقفہ لیا اور پھر کہا کہ میں ساری غلط فہمیاں دور کرکے آگے بڑھنے کے لیے تیار ہوں، میں نے ایک غلط فہمی کی وجہ سے ہنی سنگھ کے خلاف اپنے دل میں رنجش رکھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yo Yo Honey Singh FC (@yoyoxjabrafan)

- Advertisement -

بادشاہ کا کہنا تھا کہ میں اس غلط فہمی کی وجہ سے خوش نہیں ہوں اور اب میں تمام رنجشیں ختم کرنا چاہتا ہوں، مجھے نے دیکھا ہے کہ جب میں اور ہنی سنگھ ساتھ تھے تو اُس وقت ہمیں جوڑنے والے لوگ بہت کم تھے جبکہ ہمیں الگ کرنے والے لوگ بہت زیادہ تھے۔

بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ میں آج اعلان کررہا ہوں کہ میں ہر جھگڑے اور غلطی فہمی کو دور کرنا چاہتا ہوں، میری دُعائیں اور نیک تمنائیں ہنی سنگھ پاجی کے ساتھ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BADSHAH (@badboyshah)

دوسری جانب ابھی تک ہنی سنگھ نے بادشاہ کی جانب سے کیے گئے اعلان پر کوئی ردعمل نہیں دیا، واضح رہے کہ بادشاہ اور ہنی سنگھ نے 2006 میں دیگر ریپ گلوکاروں کے ہمراہ اپنے بینڈ کا آغاز کیا تھا۔

دونوں نے کئی سپر ہٹ گانے دیے لیکن لیکن پھر ہنی سنگھ اور بادشاہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا، اور دونوں نے اپنے کنسرٹ میں ایک دوسرے کو بُرا کہا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں