منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شادی کی خبروں پر بھارتی ریپر بادشاہ کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: شادی کی خبروں پر بھارتی ریپر بادشاہ نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی خبروں کی تردید کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آدتیہ پرتیک سنگھ سِسوڈیا المعروف بادشاہ نے اپنی دوست اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

بادشاہ نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا ’’پیارے میڈیا، میں آپ کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ انتہائی بکواس ہے، میں شادی نہیں کر رہا، جو بھی آپ کو یہ بکواس خبر دے رہا ہے اسے بہتر مسالا تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

- Advertisement -

بادشاہ کے بارے میں یہ افواہ بھی پھیلی ہوئی ہے کہ گزشتہ ایک سال سے وہ ایشا کے ساتھ قریبی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں جب سے وہ ایک پارٹی میں ملے تھے، یہ پارٹی ان کے ایک مشترکہ دوست نے دی تھی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پارٹی میں ملاقات کے وقت دونوں نے پایا کہ ان کا فلموں اور موسیقی سے متعلق ذوق یکساں ہے، جس سے وہ ایک دوسرے کے قریب آ گئے، تاہم دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے معاملات میں جلد بازی سے گریز کر رہے ہیں، اور دونوں نے اپنے خاندانوں کو بھی اس تعلق سے آگاہ کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ ریپر بادشاہ نے 2012 میں جیسمین مسیح سے شادی کی تھی، 2017 میں ان کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا انھوں نے نام جسیمی گریس مسیح سنگھ رکھا، تاہم یہ شادی مبینہ طور پر 2019 میں اختلافات کی زد میں آ گئی، لاک ڈاؤن کے دوران جیسمین پنجاب میں الگ رہ رہی تھیں، اور کرونا وبا کے بعد وہ اپنی بیٹی کے ساتھ لندن منتقل ہو گئیں اور ان کے درمیان 2020 میں علیحدگی ہو گئی۔

37 سالہ ریپر بادشاہ کا تازہ ترین البم ’3:00 AM سیشنز‘ ہے، جس کا گانا ’سنک‘ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، اور صرف دو ہفتوں میں اس ٹریک کو یوٹیوب پر 9.7 ملین مرتبہ سنا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں