سندھ کےجزائر بڈو اور پنڈال کی قانونی ملکیت پر نئی بحث چھڑ گئی۔
سندھ کے2 جزائر پر 4 ادارے قانونی طور پر ملکیت کے دعوے دار بن گئے۔ سندھ حکومت ان جزائرکومحکمہ جنگلات کے حوالے کر چکی ہے۔
میری ٹائم ایجنسی ان جزائر پر اپنا قانونی جواز پیش کر رہی ہے جب کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے 1974 قانون کے تحت جزائر کو اپنی ملکیت قرار دیا تھا۔
وفاق نے پاکستان آئی لینڈ ڈوپلپمنٹ اتھارٹی بنا کر ان جزائر کو اپنا قرار دیا ہے۔ یہ جزائر کس کےہیں ابھی تک فیصلہ نہیں ہوسکا۔
جزائر کی ملکیت سے متعلق اداروں میں سرد جنگ جاری ہے اور ہر ادارہ قانون کا حوالہ دے کر جزائر پر اپنی ملکیت کےدعوے کر رہا ہے۔