بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’بدو بدی‘ کے بعد وسیم اور وقار کی ایک اور دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ پر گنگنانے اور اداکاری کی ویڈیو کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس کی ایک ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوئنگ کے سلطان، بورے والا ایکسپریس اور فخر عالم امریکا کے ایک پارک میں کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس دوران بیٹنگ اور بولنگ کرتے ہوئے وسیم اور وقار فخر عالم کو کافی تنگ کرتے ہیں۔

اس مزاحیہ ویڈویو میں وسیم پہلے بیٹنگ کرتے ہیں اس کے بعد وقار بھی اپنی بلے بازی کے جوہر دکھاتے ہیں تاہم فخر کی بیٹنگ آنے پر دونوں کہتے ہیں کہ چلو چائے پینے چلتے ہیں۔

فخرعالم ضد کرکے دونوں سے اپنی بیٹنگ کا مطالبہ کرتے ہیں، تاہم وسیم اکرم انھیں پہلی ہی بال پر یارکر کرا کر بولڈ کردیتے ہیں، یہ مضحکہ خیز ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر خودساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے گانے ’بدو بدی‘ کا جادو کافی چلا تھا جبکہ معروف شخصیات اس گانے پر دلچسپ ویڈیوز بناتی نظر آئیں۔

اس گانے پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور وقار یونس نے بھی ایک ویڈیو بنائی جس میں دونوں مذاحیہ انداز میں بدو بدی گانے پر جھومتے دکھائی دیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گلوکار اور میزبان فخرِ عالم کو بھی مزاحیہ گلوکار و انٹرٹینر چاہت فتح علی خان کے گانے بدوبدی پر لپسنگ کرتے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ان تینوں سپر اسٹارز کی ویڈیو کو کسی نے خوب پسند کیا تو کسی نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ لیجنڈز کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں