تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کے پی ایل: باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

مظفرآباد: کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے میچ میں باغ اسٹیلنز نے کوٹلی لائنز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، اسد شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ایل کے دوسرے میچ میں کوٹلی لائنزپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز پر آؤٹ ہوئی، باغ اسٹیلنز نے 170 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اسد شفیق نے 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، افتخار احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عامر یامین 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوٹلی لائنز کی جانب سے محمد عمران نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

اس سے قبل کوٹلی لائنز کی ٹیم کی 169 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اوپنر کامران اکمل ایک، عبداللہ سید 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

احسن علی کی 51 رنز کی اننگز بھی کوٹلی لائنز کو شکست سے نہ بچاسکی، سیف بدر اور آصف علی نے 39، 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

باغ اسٹیلنز کے محمد عمران اور عمید آصف نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، عامر یامین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Comments

- Advertisement -