The news is by your side.

Advertisement

بغداد: پرہجوم بازار میں کار بم دھماکہ، 64 افراد جاں بحق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خوفناک کار بم دھماکے میں 64 افراد جاں بحق جبکہ 87 زخمی ہوگئے۔

دھماکہ بغداد کے شمالی علاقے صدر سٹی میں ایک پرہجوم بازار میں ہوا۔ صبح کے وقت ہونے والے اس دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنطیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ہلاک شدگان میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

داعش اس سے قبل بھی عراق میں متعدد دھماکے کر چکی ہے جس میں سینکڑوں افراد کی جانیں چلی گئی ہیں۔ عراقی فورسز نے امریکی فورسز کے ساتھ مل کر 2014 میں داعش کے قبضہ کیے جانے والے علاقوں کو تو واپس حاصل کرلیا ہے لیکن تاحال یہ دارالحکومت میں ان کی دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے میں ناکام ہے۔ مغربی عراق کا بڑا حصہ اب بھی داعش کے قبضے میں ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں