10.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندی ہوگی، میئر کراچی

اشتہار

حیرت انگیز

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندی لگائی جارہی ہے، ہمیں مل کر مسائل کو حل کرنا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کےایم سی کی تمام مارکیٹوں میں تھیلیوں پر پابندیاں لگا رہا ہوں، شہر میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے، شہر میں گٹر کے ڈھکن لگاتے ہیں، نشہ کرنے والے نکال کر لے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ زندگی کے 14 سال صدر کے آس پاس گھومتے ہوئے نکلے ہیں، اس شہر کے مسائل کو حل کریں گے، لوگوں کو امید دلانے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

میئر نے کہا کہ مختلف صنعتی علاقوں میں بیشتر صنعتیں پانی چوری میں ملوث ہیں، ان صنعتوں کے خلاف جلد کارروائی ہوگی، واٹر بورڈ کا کوئی بھی ملازم پانی چوری میں ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔

انھوں نے واضح کیا کہ پانی کی چوری کے سسٹم کا حصہ نہیں ہوں، چور خود سامنے نہیں آتا لوگوں کو استعمال کرتا ہے، اس شہر کی کمان سنبھالی ہے اختیارات کی بات نہیں کریں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ریڈلائن جب کام کا آغاز ہوا تو اس وقت ڈالر 150 روپے کا تھا، آج ڈالر 310 روپے کا بھی نہیں مل رہا، ریڈلائن منصوبہ جلد مکمل کرنے کی کوشش ہے، سیف سٹی کے اوپر کام شروع کر دیا ہے، معاہدہ ہوچکا ہے۔

پہلے فیز میں داخلی، خارجی راستوں، اہم مقامات پر 4 ہزار نئے کیمرے لگیں گے، جوہر چورنگی انڈر پاس آئندہ دو روز میں کھل جائیگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں