بہاولنگر: 5 بچوں کی ماں کو فون پر تنگ کرنے پر نوجوان کی پٹائی کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ایک نوجوان 6 روز سے ایک خاتون کو فون پر تنگ کر رہا تھا، جس پر خاتون نے اسے ملنے کے بہانے بلا کر پٹائی کروا دی۔
رپورٹس کے مطابق بہاولنگر کے علاقے راجے والی بستی کا رہائشی ندیم نامی اوباش نوجوان موبائل فون پر خاتون کو چھ روز سے تنگ کر رہا تھا، تاہم ایک شادی شدہ خاتون کو بلیک میل کرنا اسے اس وقت مہنگا پڑا جب خاتون نے ملنے کے بہانے اسے بلوا کر مین شاہراہ پر سرعام اس کی چھترول کر دی۔
خاتون نسیم بی بی 5 بچوں کی ماں ہے، جب ملزم اس سے ملنے آیا تو خاتون اور اس کے گھر والوں نے اسے پکڑ کر خوب پٹائی کی، اور پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔