پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

جائیداد جانے کا خوف، سگے بیٹے نے باپ کو قتل کر کے جلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور : رٹیائرڈ میجر حق نواز اغواء کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، سگے بیٹے نے قتل کر کے لاش کو جلا دیا اور اغواء برائے تاوان کا ڈرامہ رچادیا۔

تفصیلات کے مطابق 29/12/2015کو تھانہ کینٹ میں مقدمہ نمبر 5/16بجرم 365درج ہوا جس کے مطابق ریٹائرڈ میجر حق نواز اپنے گھر سے لاپتہ تھا.

سگے بیٹے عدنان حیدر کے مطابق اس کے والد کو اغواء کیا گیا ہے اور اغوا کا ر اسے فون کر کے50لاکھ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں.

- Advertisement -

پولیس نے تفتیش کے بعد عدنان حیدر کو گرفتارکرلیا جس نے اقرارجرم کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والد نے تین سال قبل دوسری شادی کر لی تھی اور مجھے خدشہ تھا کہ ساری جائیداد سوتیلی والدہ اور اس کے بچوں کے نام کر دیں گے.

میں نے 28/12/2015کو جیسے ہی وہ مغرب کی نماز ادا کر کے گھر آئے میں نے گولی مار کر انہیں ہلاک کردیااور لاش کو گھر کی چھت پر رکھ کر جلا دیا.

ملزم نے بتایا کہ میں نے صبح جلی ہوئی ہڈیاں اور راکھ کو ویرانے میں پھینک دیا۔ پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی جلی ہوئی ہڈیا ں برآمد کر لیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں