اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

بہالپور میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، پانچ دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی بہالپور میں کارروائی پانچ دہشت گرد گرفتار، لیپ ٹاپ پانچ بم اوراسلحہ برآمد کرلیاگیا.

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے شہر بہالپور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، سی ٹی ٹی نے کاروائی کرکے پانچ دہشت گرد گرفتار کرکے ملزمان کےقبضے سے ایک لیپ ٹاپ پانچ بم اور مختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کر لیا.

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد دریائے ستلج پرواقع ریلوے پل کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، ملزمان کا تعلق داعش سے ہے.

یاد رہے ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ داعش ملک میں ایک خطرے کے طور پر اَبھر رہی ہے ، کئی عسکریے پسند گروپس داعش کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انہوں نے خاص طور پر لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کا نام لیا تھا.

انہوں نے کہا تھا کہ داعش کے ایک نیٹ ورک کے لوگوں کو گرفتار کیاگیا تھا جو کہ تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ کام کر رہاتھا.

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بار بار داعش کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی گئی ہے.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں