منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بہاولپور گورنمنٹ اسکول کا استاد جلاد بن گیا، تشدد کے خوف سے طالب علم جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

بہاولپور: پنجاب کے شہر بہاولپور میں‌ گورنمنٹ اسکول کا ٹیچر جلاد بن گیا، بچوں پر تشدد کے خوف سے ایک طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور گورنمنٹ ہماتیاں ہائی اسکول کے استاد نے بچوں پر تشدد کیا تو ایک طالب علم خوف سے ہی جان کی بازی ہار گیا، بدقسمت ماں اپنے لخت جگر کا انتظار ہی کرتی رہے گئی گھر میں کہرام مچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق حسان نامی استاد نے نویں جماعت کے طالب علم طلحہٰ کرسی کی پھٹی سے بدترین تشدد کیا جس کے خوف سے ایک طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز چوہدری سلیم کے مطابق والد کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور پولیس کو درخواست کی گئی ہے لیکن پولیس کی جانب سے واقعے کا نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی ٹیچر حسان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پر 15 طالبات کے بال کاٹ ڈالے

بچے کے جاں بحق ہونے پر والدین شدت غم سے نڈھال ہیں لیکن انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بچوں پر تشدد کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی صوبہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں استانی نے سبق یاد نہ کرنے پر 15 طالبات کو انوکھی سزا دیتے ہوئے ان کے بال کاٹ دئیے تھے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں قبل ملتان کے گورنمنٹ ایم اے جناح اسکول میں سالانہ تقریب کے لیے فنڈ نہ دینے پر طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعدازاں تشدد کرنے والے 2 اساتذہ کو معطل کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں