تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

کرونا ویکسین کی مفت فراہمی سے متعلق بحرینی حکومت کا شاندار اعلان

مناما: بحرین کی حکومت نے غیرملکیوں سمیت تمام شہریوں کو کرونا ویکسین مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سلطنت بحرین میں موجود تمام رہائشیوں اور شہریوں کو کرونا ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔

بیان میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ سلطنت میں کون سی کمپنی کی ویکسین استعمال کی جائے گی البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ 18 سال  سے کم عمر بچوں کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق وزارتِ صحت نے ویکسین کی فراہمی کے لیے 27 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں سے روزانہ دس ہزار شہریوں کو انسداد کرونا دوا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل بحرین حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے بعد وہ فائزر کمپنی کی ویکسین منظور کرنے والا دوسرا ملک بن جائے گا۔

اس سے قبل بحرین نے چینی کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی ’سینو فارم‘ نامی ویکسین کی منظوری دی تھی، جس کی خوراکیں 6 ہزار رضاکاروں کی دی گئیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -