تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بحرین میں 5 سے 11 سالہ بچوں کے لیے فائزر ویکسین منظور

منامہ : خلیجی ریاست بحرین میں 5 سے 11 برس کے بچوں کے لیے فائزر ویکسین منظور کرلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز خلیجی ریاست بحرین میں بھی نیشنل ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے 5 سے 11 سالہ بچوں کے لیے فائزر کرونا ویکسین کی منظوری دی گئی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے پانچ سے گیارہ سالہ 3100 بچوں پر مشتمل سروے کے بعد فائزر ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے کوئی منفی اثرات نہیں دیکھے گئے۔

رپورٹ کے مطابق فائزر ویکسین کے 90.7 فیصد مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ بحرین دنیا کا دوسرا جب کہ عرب ممالک میں پہلی ریاست ہے جس نے کورونا سے بچاو کے لیے ویکسین کی باقاعدہ طور پر منظوری دی تھی۔

Comments

- Advertisement -