جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

تنازعات کے حل کیلئے بحرین کی قطر کو مذاکرات کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

منامہ : بحرینی حکام نے قطر کو دو طرفہ مذاکرات کیلئے مدعو کرلیا، مذاکرات کے دوران دونوں ممالک متنازعہ امور و مسائل پر گفتگو کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست بحرین اور قطر کے مابین تنازعے کے خاتمے کےلیے بحرین نے قطر کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔

بحرین کی جانب سے یہ دعوت سعودی شہر العلا میں 41 ویں خلیجی سربراہی اجلاس کے بعد دی گئی۔ سربراہ اجلاس نے دونوں ممالک کو اپنے معاملات و تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی تاکید کی تھی۔

- Advertisement -

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ العلا اعلامیے کے مطابق مذاکرات کے لیے دو کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، ان میں سے ایک قانونی کمیٹی ہے جبکہ دوسری نگراں کمیٹی ہے۔

یاد رہے کہ مصر نے قطر سے آنے والی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی فضائی رابطے بحال کر چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں