اشتہار

بحرین، کینسر سے بچاؤ کی ویکسین متعارف کرانے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

بحرین کی وزارت صحت ہیومن پیپیلوما وائرس ویکسین (HPV ویکسین) متعارف کرانے کے لئے بالکل تیار ہے، HPV ویکسین12سے 13سال کی عمر کے بچوں کو دی جانے والی ویکسین ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ایلال علوی جوکہ اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے صحت عامہ کے امور انجام دے رہے ہیں انہوں نے پیپیلوما وائرس کی ویکسین متعارف کرانے اور اس سے منسلک کینسر کی بیماریوں سے بچاؤ کے بارے میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر ایلال علوی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ”انسانی پیپیلوما وائرس کے ساتھ منسلک کینسر کی روک تھام”کے موضوع پر یہ ورکشاپ بیماری کی روک تھام کے فروغ اور نئی اور محفوظ ویکسینز کے تعارف کے ذریعے صحت کی حکمت عملیوں کے اطلاق کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر ایلال علوی نے قومی حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں ویکسین متعارف کروا کر متعدی بیماریوں سے نمٹنے اور وبائی امراض پر قابو پانے میں بحرین کی کوششوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے ایکشن پلانز،صحت کی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے اور مقامی پروگراموں کی ترقی اور ان کی پیروی کرنے، اور صحت کی دیکھ بھال کی تمام سطحوں کے درمیان انضمام کے ذریعے قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے مملکت کے عزم پر زور دیا۔

واضح رہے کہ چیچک کے خلاف پہلی ویکسین 1940 میں بحرین میں متعارف کرائی گئی تھی۔ پھر دیگر ویکسین ان بیماریوں سے بچنے کے لیے متعارف کروائی گئیں جن سے ٹارگٹ گروپس کی ویکسینیشن سے بچا جا سکتا تھا۔

عالمی ادارہ صحت نے مختلف ویکسین کے استعمال کے ذریعے کورونا وائرس سے نمٹنے کے دوران اس کی تعریف بھی کی ہے۔یہ بحرین کی ایک ریکارڈ کامیابی ہے جو ایک رول ماڈل کی نمائندگی کرتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں