ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

بحرین نے مسافروں کو داخلے کی اجازت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

منامہ: بحرین نے ریڈ لسٹ میں  تین ممالک کا مزید اضافہ کرتے ہوئے وہاں موجود اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دے دی۔

نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے امور برائے سول ایوی ایشن دیکھنے والی سرکاری کمیٹی نے جمعرات کے روز ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں موجود مقامی شہریوں پر عائد سفری پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

سول ایویشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مزید تین ممالک کو ’سرخ فہرست‘ میں شامل کیا گیا۔بحرین کی جانب سے جیورجیا، یوکرین، مالاوائی کو بھی ریڈ لسٹ فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ ان ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ نیشنل میڈیکل ٹاسٹ فورس کی جانب سے کیا گیا، جس کی حکومت نے توثیق بھی کردی ہے۔

- Advertisement -

ریڈ لسٹ میں شامل ممالک

بحرین نے بنگلادیش، ڈومینیکن ریپبلک، جیورجیا، بھارت، انڈونیشیا، ایران، عراق، ملائیشیا، میکسیکو، منگولیا، میانمار، نیپال، پاکستان، فلپائن، سری لنکا اور تیونس کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’مذکورہ ممالک وہ شہری جو گزشتہ چودہ روز میں بحرین پہنچے اُن پر بھی پابندی بدستور برقرار رہے گی‘۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  ریڈ لسٹ میں شامل ممالک سے صرف بحرین کے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت ہوگی۔

مقامی شہری کو بحرین پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل کی پی سی آر نیگیٹیو رپورٹ ایئرپورٹ پر دکھانی ہوگی، ایئرپورٹ پر مسافروں کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں کم از کم دس روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں