تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

بحرینی ایئرلائن نے ایشیائی مسافروں کیلئےکرونا ٹیسٹ منفی ہونا لازمی قرار دیدیا

منامہ : بحرینی فضائی کمپنی گلف ایئر نے برصغیر کے تمام مسافروں کےلیے پی سی آر منفی سرٹیفیکیٹ کی کاپی ساتھ ہونا لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست عمان اور سعودی عرب کے بعد بحرین نے بھی پاکستان سے سفر کرنے والے مسافروں پر بڑی پابندی عائد کردی۔

بحرین کی گلف ایئر نامی فضائی کمپنی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سے سفر کرنے والے مسافروں کو چیک ان کے وقت کیو آر کوڈ کے ساتھ پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونے کا سرٹیفیکیٹ دکھانا ضروری ہوگا۔

گلف ایئر نے جاری کردہ مختصر پیغام میں لکھا کہ قطع نظر اس کے کہ آخری منزل کون سی ہے ، کورونا وائرس کا یہ ٹیسٹ 48 گھنٹوں کے لیے کار آمد ہونا چاہیے۔

حال ہی میں کئی ممالک نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ فضائی رابطہ منقطع کیا ہے۔ ان میں عمان، کینیڈا، سعودی عرب، ہانگ کانگ اور برطانیہ شامل ہے، برطانیہ نے کرونا کیسز میں اضافے کے سبب پاکستان کو فضائی سفر کےلیے ریڈ لسٹ کردیا ہے۔

Comments

- Advertisement -