ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بحرین کا افغان شہریوں کے لئے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مناما: مشکل وقت میں بحرین مدد کو آگیا اور افغان شہریوں کے لئے بڑا اعلان کردیا۔

عرب نیوز کے مطابق بحرین نے افغان شہریوں کو نکالنے کے لیے اپنے ایئر پورٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ بیان آج علی الصبح جاری کیا گیا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکا کو قطر میں العدید ایئر بیس پر مشکلات کا سامنا ہے، طالبان کے خوف سے ملک چھوڑنے والے افغان شہریوں کو امریکا العدید ایئر بیس پہنچا رہا تھا، بحرین نے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے اپنے ملک میں ٹرانزٹ یا عارضی قیام کی سہولت کی اجازت دے رہا ہے۔

بحرین نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں تمام فریق داخلی صورتحال کو مستحکم کریں گے اور شہریوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کریں گے اور امن و امان برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عراق جنگ کی وجوہات جھوٹی تھیں: امریکی فوجی نے تمغے واپس کردیے

یاد رہے کہ بحرین میں امریکہ کا پانچواں بحری بیڑہ تعینات ہے

دوسری جانب امریکا نے طالبان کے ڈر سے فرار ہونے والے افغان شہریوں عارضی پناہ دینے کےلیے تیرہ ممالک کو رضامند کرلیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا میں کلیئرنس نہ ملنے کی صورت میں تیرہ ممالک ایسے ہیں جنہوں نے افغانیوں کی عارضی میزبانی کرنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن ممالک نے افغان شہریوں کی میزبانی پر رضامندی ظاہر کی ہے ان میں البانیا، کینیڈا، کولمبیا، میکسیکو، پولینڈ، قطر، روانڈا، یوکرین، بحرین، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی اور اٹلی سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں