ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: معروف بھارتی نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے دائر ہتک عزت کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی مقامی عدالت نے یکم مارچ کو ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

واضح رہے کہ نغمہ نگار جاوید اختر نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ کنگنا رناوت نے ان کی تضحیک کی ہے۔

- Advertisement -

جاوید اختر کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے عدالت نے کنگنا رناوت کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا، تاہم آج جاوید اختر اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پہنچے لیکن کنگنا رناوت عدالت میں پیش نہیں ہوئیں جس کے بعد عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مزید پڑھیں: کنگنا رناوت کو عدالت نے طلب کرلیا

یاد رہے کہ گزشتہ برس جاوید اختر نے ممبئی کے علاقے اندھیری میں میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کنگنا راناوت نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر میڈیا کو دیے گئے بیانات اور تبصروں میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔

اپنے خلاف الزامات عائد کیے جانے پر جاوید اختر نے تعزیرات ہند کے تحت کنگنا رناوت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ کنگنا رناوت نے بے بنیاد تبصروں میں ان کا خواہ مخواہ ذکر کیا جو ان کی بدنامی کا سبب اور شہرت کے لیے نقصان کا باعث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں