اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا گیا۔
کمیشن نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ پر عمل کرائیں گے، بار بار طلب کیے جانے کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہو رہے۔
عمران خان کو 14 مارچ کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں طلب کرلیا گیا۔