ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بیرسٹو کا متنازع آؤٹ، کراؤڈ نے کینگروز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلش کھلاڑی جونی بریسٹو کے متنازع آؤٹ پر کراؤڈ نے کینگروز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

لارڈز ٹیسٹ میں انگلش اور آسٹریلین کھلاڑیوں میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی، جونی بیرسٹو کے متنازع آؤٹ پر انگلش کراؤڈ بھی کینگروز پر برس پڑا۔

سیشن بریک میں ڈریسنگ روم جاتے ہوئے عثمان خواجہ بھی ایم سی سی کے ممبر سے بھڑ گئے جس کے بعد سیکیورٹی نے بیچ بچاؤ کروایا۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز انگلینڈ کو جیت کے لیے 74 رنز جبکہ انگلینڈ کو 4 وکٹیں درکار ہیں۔

انگلش کپتان بین اسٹوکس 152 رنز کے ساتھ کریز پرموجود ہیں، بین ڈکٹ نے 83 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، جو روٹ 18 رنز بنا کر پیٹ کمنس کا نشانہ بنے۔

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 371 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے، کینگروز نے پہلی اننگز میں 416 اور دوسری اننگز میں 279 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم پہلی اننگ میں 325 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جبکہ دوسری اننگز میں انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنالیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں