تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

کیا ہالی ووڈ بھی بالی ووڈ کی فلمیں "چوری” کرنے لگا؟ ویڈیو دیکھیں

دنیا بھر میں بننے والی فلموں میں نقل کا رجحان کافی حد تک پایا جاتا ہے تاہم ان معاملات پر گہری نظر رکھنے والوں نے ہالی ووڈ فلم "شینک چی” پر کافی تنقید کی ہے۔

عقابی نگاہ رکھنے والے فلمی شائقین نے باجی راؤ مستانی اور شینگ چی فلم کے ایک سین میں ہونے والی حد درجہ مماثلت دیکھی ہے۔

بہت سے لوگوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب بالی ووڈ کے ہدایت کار کسی فلم سے متاثر ہوتے ہیں تو اس غیرملکی فلم کی نقل میں اپنی فلم کی کہانی تخلیق کرتے ہیں تو ان پر کس طرح تنقید کی جاتی ہے لیکن اگر صورتحال اس کے برعکس ہو یعنی کسی بھارتی فلم کی نقل میں انگلش فلم بنائی جائے تو بالی ووڈ ناظرین اسے درگزر کردیتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

کچھ ایسا ہی فلم شانگ چی میں ہواجو سال2021 میں ریلیز ہوئی اس فلم پر بھی کافی شور مچایا گیا جو سپر ہیرو فلم کے طور پر مارکیٹ میں پیش کی گئی، اس نے شروع سے ہی ائقین سے خوب داد سمیٹی اور متعدد ریکارڈز توڑے۔

تاہم اب شائقین فلم کے ایک سین پر شدید تنقید کررہے ہیں، وجہ بھی ٹھیک ہے، کیونکہ ان کے خیال میں فلم کا ایک مشہور منظر باجی راؤ مستانی سے غیرمعمولی مشابہت رکھتا ہے۔

زیربحث منظر وہ ہے جب شینگ چی کے والد زو وینو (ٹونی لیونگ ) گھوڑے پر دشمن کی طرف تیزی سے بڑھتا ہوا نظر آتا ہے۔ لیونگ کو اس کی دس جادوئی انگوٹھیوں کے ساتھ خوبصورتی سے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ سامنے سے آنے والے تیروں کا مقابلہ کرتا ہے۔

تاہم ریلیز کے کئی ماہ بعد عقابی نگاہ رکھنے والے ایک صارف نے2015 میں ریلیز ہونے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم "باجی راؤ مستانی” اور "شینگ چی” کے دونوں مناظر کو ایک فریم شیئر کیا اور بتایا کہ چھ سال بعد بننے والی اس فلم کا سین کہاں سے لیا گیا ہے۔

جی ہاں !! شانگ چی کا یہ منظر باجی راؤ مستانی کی بالکل نقل تھا۔

Comments

- Advertisement -