تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سدھوکا سر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، انتہاپسند ہندو تنظیم بجرنگ دل

ممبئی : بھارت میں انتہاپسند ہندوتنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا، سدھو نے انتہا پسندوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئےعمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انتہا پسند ہندو پاکستان کا دورہ کرنے والے نوجوت سنگھ سدھو کی جان کے دشمن بن گئے، انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل نے سدھو کے سر کی قیمت مقرر کردی۔

رہنما بجرنگ دل کا کہنا ہے کہ سدھوکا سر لانے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

یاد رہے نوجوت سدھو کے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت اور آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ سے گلے ملنے اور صدر آزاد کشمیر مسعود خان کے ساتھ بیٹھنے پر بھارتی میڈیا اور انتہا پسند آگ بگولہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : سدھو کی تقریب حلف برداری میں شرکت، بھارتی میڈیا بھڑک اٹھا

جس کے بعد لدھیانہ میں مشتعل افراد نے سدھو کے پوسٹر اور پتلے کو آگ لگائی گئی جبکہ انتہا پسند جماعتوں نے بھارت کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے، جس میں سدھو کے پتلے کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

خیال رہے سابق بھارتی کرکٹر،سیاست دان اور ٹی وی ہوسٹ نوجوت سنگھ سدھو نے وطن واپس جا کر بھی پاکستان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان والوں نے کہا ہمیں بہادر لوگ پسند ہیں، آپ نے بہت بہادری کی۔

مزید پڑھیں :  پاکستانیوں نے پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیے، عمران خان نے جھک کر سلام کیا: نوجوت سنگھ سدھو

سدھو کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایسی مہمان نوازی کی گئی کہ زمین پر پیر نہیں لگنے دیے،عمران خان نے حلف برداری کی تقریب میں مجھے دیکھ کر سینے پر ہاتھ رکھ کر سلام کیا۔

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر، سیاست داں اور ٹی وی ہوسٹ کا شمار عمران خان کا دوستوں میں ہوتا ہے، وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے، جہاں‌ وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

Comments

- Advertisement -